اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ حسین علی منتظری 87 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں؛ وہ معمر ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے.
آیت اللہ منتظری کے معالج ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ وہ بڑھاپے کے علاوہ مختلف بیماریوں خاص طور پر سانس کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں.
آیت اللہ حسینعلى منتظرى سنہ 1922 کو اصفہان سے 24 کلومیٹر دور نجف آباد شہر میں ایک محنت کش خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔
انھوں نے اصفہان اور قم میں حضرت امام خمینی، آیت اللہ حاج شیخ عبدالرزاق قائینى، آیت اللہ آقاى حاج سیدمحمد محقق یزدى المعروف بہ "داماد"، آیت اللہ بہاءالدینى، آیت اللہ حاج سید صدرالدین صدر، آیت اللہ العظمى آقاى حاج آقا حسین بروجردى اور آیت اللہ علامہ طباطبائى سے تعلیم حاصل کی تھی.
آیت اللہ منتظری کے بیٹے احمد منتظری نے ارنا کو بتایا کہ آیت اللہ منتظری کا جسد خاکی حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کے احاطے میں دفنایا جارہا ہے جبکہ ان کے خاندان کے بعض افراد نے کہا ہے کہ انہیں آبائی شہر نجف آباد میں دفنایا جانا چاہئے۔